Urgent legislation to Curb Rising Child Cases.Mushtaq Ahmed Ghani,Minister Speaker KPK سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی بچوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی و تشدد کے واقعات کے سدباب کے لئے فوری قانون سازی پر کمر بستہ ہوگئے. 30 دسمبر 2019 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر ایم پی اے نگہت اورکزئی نے ایوان کو بچوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات پرسخت ترین قانون سازی اور اس سلسلے میں فوری عمل کرنے کے لئے درخواست کی. اس سلسلے میں سپیکر خیبر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی ایک سپیشل کمیٹی بنانے کا وعدہ کیا اور آج سپیکر مشتاق احمد غنی نے ممبران صوبائی اسمبلی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جو مندرجہ ذیل افراد پر مشتمل ہوگی.
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی، وزیر قانون سلطان خان، وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، وزیر سوشل ویلفئیر ہشام انعام اللہ، ایم پی اے مولانا لطف الرحمان، ایم پی اے سردار یوسف زمان، ایم پی اے شیر اعظم وزیر، ایم پی اے مفتی عبید، ایم پی اے عنایت اللہ خان، ایم پی اے بلاول آفریدی، ایم پی اے ہمایون خان اور ایم پی اے عائشہ بانو. پوائنٹ آف آرڈر پر اٹھائے گئے مشترکہ قرارداد جوکہ ایم پی اے آسیہ صالح خٹک، ایم پی اے شگفتہ ملک، ایم پی اے ریحانہ اسماعیل، ایم پی اے آسیہ اسد اور ایم پی اے نگہت اورکزئی کی جانب سے پیش کیا گیا تھا، سپیشل کمیٹی اس قرارداد کے حوالے سے بچوں کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے موجودہ قوانین کا جائزہ لے گی.کمیٹی شیلٹر ھومز اور تعلیمی اداروں میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسیز کے سدباب کے لئے تجاویز دے گی. کمیٹی زیادتی کیسیز کی تیزی سے سماعت اور متاثرہ خاندان کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے تجاویز دے گی. کمیٹی قانونی ماھرین، علمائے دین اور نفسیاتی امراض کے ماہرین سے بھی مشاورت کرے گی. کمیٹی اپنی رپورٹ ایک مہینے کے اندر جمع کرائے گی. پیر 27 جنوری 2020 کو کمیٹی کا پہلا اجلاس خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقد ہوگا. اس اجلاس میں صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ، محکمہ سوشل ویلفئیر، داخلہ، محکمہ قانون، ایڈوکیٹ جنرل، مستند نفسیاتی ماھرین اور ایک عالم دین شریک ہونگے. کمیٹی کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہوگا. اس موقع پر سپیکر مشتاق احمد غنی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس کمیٹی کا انھوں نے وعدہ کیا تھا وہ انھوں نے نوٹیفائی کردیا ہے. انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اس حوالے سے سخت نوٹس لیا ہے. وزیر اعلی خیبر پختونخوا ممبران صوبائی اسمبلی سمیت معاشرے کا ہر طبقہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر افسردہ اور برہم ہے. سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ ہماری تشکیل کردہ کمیٹی سخت ترین اصلاحات لائے گی اور ساتھ میں اصلاح کا پہلو بھی متعارف کروائے گی.اس سلسلے میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور سپیکر خیبر پختو نخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی مسلسل رابطے میں ہیں اور معاشرے کو اس ناسور سے چھٹکارہ دلانے کے لئے پرعزم ہیں.

0 Comments